اسرائیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں،
اسرائیل میں بھی کورونا کی
تباہ کاریاں، اتنی جانیں لے لیں کہ کئی لوگوں کو یقین نہ آئے
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا کی
طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں اب تک
کورونا کی وبا 60 زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔
ورلڈ او میٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران اسرائیل میں کورونا وائرس کے 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی
تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔ منگل کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے 102 نئے کیسز
سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 6 ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 724 لوگوں کے
ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، کورونا وائرس کے 683 مریض ایسے ہیں جو ریکور ہوچکے ہیں جبکہ
153 مریض تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
Comments
Post a Comment