ہم یہ جنگ جیتیں گے انشاللہ
کورونا وائرس:
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم یہ جنگ جیتیں گے، ملک میں
237 مریض، سندھ میں ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان
پاکستان
کے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں قوم سے خطاب کرتے
ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو گھبرانےکی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں
گے۔
منگل
کی شب ٹیلی ویژن خطاب میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر ان کا کہنا تھا کہ
کورونا وائرس کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی اس میں تمام شہریوں کو اپنا
کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں۔
انھوں
نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔
عمران
خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملکی معیشت متاثر ہو گی جس کے لیے اقتصادی
کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوائی کمپینوں سمیت متعدد صنعتوں کو کورونا
وائرس سے نقصان ہوا ہے اور ہماری معیشت ویسے ہی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کی
برآمدات پر کورونا وائرس کا اثر پڑے گا۔
ان
کا کہنا تھا کہ ہر روز اقتصادی کمیٹی دیکھے گی کہ کون کون سے شعبے متاثر ہو رہے
ہیں اور ان کی کیا مدد کرنی ہے۔

Comments
Post a Comment